Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

سوئیڈن کے لیے ’نائیکوپ‘ کی کتنی فیس ادا کرنا ہوگی؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملازمت یا پڑھائی کے سلسلے میں سوئیڈن جانے والے افراد کو نادرا کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے نائیکوپ بنانے کی ضرورت ہوگی۔

نائیکوپ کے لیے نادرا کی فیس کی دو مختلف کیٹیگریز میں بنائی گئی ہیں، دنیا کے مختلف ممالک کو دو زونز A اور B میں تقسیم کیا گیا ہے، دونوں زونز کے لیے صارفین کو مختلف فیس کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

سوئیدن کے لیے نادرا نیکوپ فیس پاکستانی روپے میں درج ذیل ہے، وہ حضرات جو نائیکوپ بنانے کے خواہشمند ہیں ان کے لیے عام فیس 39 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ یورپی ملک سوئیڈن کے نائیکوپ کی ارجنٹ فیس 57 ڈالرز ہوگی جبکہ ایگزیکٹیو فیس کی مد میں شہریوں کو 75 ڈالرز کے برابر رقم ادا کرنا ہوگی۔

پاکستانی حضرات جو روپے میں فیس ادا کرنا چاہییں انھیں نائیکوپ کے لیے عام فیس 11،340، ارجنٹ فیس 16،589 جبکہ ایگزیکٹیو فیس 21،820 ادا کرنا ہوگی۔

نائیکوپ کے لیے درخواست دہندہ پورے پاکستان میں نادرا رجسٹریشن سینٹر (این سی آر) پر جا کر یا پاک-شناخت کی ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:پی پی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی سید علی حسن گیلانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

یہ بھی پڑھیں