Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر صدر مملکت کے اعتراضات سامنے آ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر صدر مملکت کےا عتراضات سامنے آ گئے۔صدر مملکت کا اعتراض ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت تعلیم صوبائی معاملہ ہے، مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم کر رہی ہے، جب یہ صوبائی معاملہ ہے تو قومی اسمبلی اس صورت میں قانون سازی نہیں کر سکتی۔ذرائع ایوان صدر کا کہنا ہے کہ اس میں لکھا جانا چاہئے کہ اس بل کا اطلاق صرف اسلام آباد کی حدود تک ہو گا،اسلام آباد کے لئے پہلے سے رجسٹریشن کا قانون موجود ہے۔ذرائع ایوان صدر نے کہا کہ اس صورت میں پہلے قانون کو منسوخ کرنا پڑے گا،اس میں بھی ابہام ہے کہ پہلے قانون کی موجودگی میں دوسرا قانون کیسے بن سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:لائسنس سروسز کا حصول مزید آسان، شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں