راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردیہ بیان کے مطابق ژوب میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن آپریشن کیا۔ جس کے نتیجہ میں 15 خارجی جہنم واصل کردیے گئے جبکہ پاک فوج کا ایک جوان مادر وطن پر قربان ہوگیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازئی میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولا بارود بھی برآمد ہوا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عارف الرحمان جام شہادت نوش کرگیا۔
32 سالہ سپاہی عارف الرحمن کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔ سپاہی عارف الرحمن نے دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ سمبازئی کو خارجی دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
وزیراعظم کی کامیاب آپریشن پرسیکیورٹی فورسز کی پذیرائی:
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ضلع ژوب میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران کی پذیرائی کی ہے.
وزیرِ اعظم نے 15 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
وزیرِاعظم نے آپریشن کے دوران دھشتگردوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے سپاہی عارف الرحمن شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی.
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار مادر وطن کی حفاظت میں شب و روز مصروف عمل ہیں. مجھ سمیت پوری قوم کو سیکیورٹی فورسز کے فرض شناس افسران و اہلکاروں پر فخر ہے. مجھ سمیت پوری قوم دہشتگردی کی اس جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
مزیدپڑھیں:موسم سرما میں کتنی بارشیں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے بتادیا
