اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شہید بے نظیر بھٹو کی 17 ویں برسی پر سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے ہیلی کاپٹر طلب کرلیا، محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو ہیلی کاپٹر دینے سے متعلق خط لکھ دیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط میں گڑھی خدابخش میں فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹر مانگ لیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو برسی پر صدر مملکت آصف زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شرکت کریں گے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق برسی میں وی وی آئی پی اور وی آئی پی شخصیات ہوں شریک ہوں گی، درخواست کو ترجیح دے کر ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے۔
مزیدپڑھیں:عمران خان مؤقف پر قائم، اڈیالہ جیل سے فیصل چوہدری کے ذریعے اہم پیغام جاری
