Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

شاہد خاقان عباسی نے 26ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

کراچی(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے 26ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

شاہد خاقان عباسی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام کرنے سے روکا جائے، ہائی کورٹس میں نئے ججز کی تقرری بھی روکی جائے اور 26ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

درخواست سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اٹارنی بیرسٹر معیز جعفری کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، سندھ حکومت ، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:جو دو بوتل شراب کے ساتھ دوڑ رہا ہو وہ کیا بانی کو آزاد کرائے گا، فیصل کریم کنڈی

یہ بھی پڑھیں