پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کو پاکستان بھر میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
پاکستان میں یکم ذی الحج 29 مئی بروز جمعرات کو جب کہ عید الاضحیٰ 7 جون 2025 کو ہفتے کے روز منائی جائے گی۔

