Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

تھانہ رمناحملہ کیس، پی ٹی آئی رہنماوں ، کارکنوں کو 15 سال قید ،جرمانہ ، دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(اوصاف نیوز)انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف 9 مئی تھانہ رمنا پر حملہ کا کیس انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

پی ٹی آئی ایم این اے عبدلطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو نو مئی کے مقدمہ میں سزا سنا دی گئی پولیس نے فیصلے کے بعد عدالت میں موجود چار ملزمان محمد اکرم ، میرا خان، شاہ زیب ، سہیل خان کو تحویل میں لے لیا ۔

عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، ملزمان کو مجموئی طور پر 15 سال چار ماہ قید اور جرمانہ کی سزا سنائی گئی ۔جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزمان نے تھانہ رمنا پر حملہ کیا اور فائرنگ کی اور پتھرائو کیا پولیس والوں کو مارنے کی کوشش کی۔

جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے اپنے مقاصد کیلئے موٹر سائیکلوں کو آگ لگائی،ملزمان کے خلاف 24 گواہان نے اپنی شہادتیں قلمبند کروائیں،ملزمان کی مجسٹریٹ صاحبان کے سامنے شناخت پریڈ کی گئی

،اسلام آباد کے تھانوں پر حملہ ہوتا ہے تو ملک میں کوئی جگہ رہنے کے قابل نہیں رہے گی،پولیس پر قاتلانہ حملہ پر ملزمان کو پانچ سال سزا پچاس ہزار جرمانہ کی سزا سنائی جاتی ہے،موٹر سائیکل جلانے چار سال قید چالیس ہزار جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے ۔

تھانہ جلانے کے جرم میں چار سال قید اور چالیس ہزار جرمانہ کی سزا سنائی جاتی ہے ۔ پولیس کے کام میں مداخلت پر تین ماہ قید کی سزا سنائی جاتی ہے ۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایک ماہ کی سزا سنائی جاتی ہے ۔ مجمع بنا کر جرم کرنے پر دو سال کی سزا سنائی جاتی ہے ۔ دہشت گردی کی دفعات پر دس سال سزا اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی جاتی ہے ۔
بائیومیٹرک ڈیٹا چوری کا خطرہ،زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری تمام سمز فوری طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں