Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

ریٹائرڈ ملازمین کیلئےپنشن کے حوالے سے اہم خبر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے تقریباً 250 ریٹائرڈ ملازمین ایک ماہ سے اپنی پنشن کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ پیکٹاء کو پنجاب میں ضم کرنے کے بعد سے انہیں پنشن ملنے میں غیرمعمولی تاخیر ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے وہ مالی مشکلات میں گھِرے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی ٹی بی کے پنجاب میں انضمام کے بعد مالی قواعد و ضوابط کو مرتب نہ کرنے کی وجہ سے پنشن کے عمل میں رکاوٹیں پیدا ہو گئی ہیں۔ اس کا براہ راست اثر ریٹائرڈ ملازمین پر پڑا ہے جو گزشتہ کئی ہفتوں سے اپنی پنشن کے منتظر ہیں لیکن انہیں ابھی تک ادائیگی نہیں ہو سکی۔

ریٹائرڈ ملازمین نے کئی مرتبہ متعلقہ حکام سے پنشن کی ادائیگی کے لیے درخواست دی ہے مگر اب تک کوئی حل نہیں نکلا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ان کی پنشن جاری کی جائے تاکہ وہ اپنی زندگی آرام سے گزار سکیں۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر جلد از جلد پنشن کی ادائیگی نہ ہوئی تو وہ بھرپور احتجاج پر مجبور ہوں گے، تاکہ اپنی جائز حقوق کے لیے آواز بلند کی جا سکے۔
مزیدپڑھیں:ریٹائرڈ ملازمین کیلئےپنشن کے حوالے سے اہم خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں