مانسہرہ(اوصاف نیوز)سابق صوبائی وزیر بزرگ سیاستدان حبیب الرحمن تنولی ایڈووکیٹ مانسہرہ میں انتقال کرگئے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ حبیب الرحمن تنولی کی نماز جنازہ آج 11 بجے آبائی گاؤں ٹھاکر میرا گراؤنڈ پڑھنہ میں ادا کردی گئی
واضح رہے کہ حبیب الرحمن تنولی ایڈووکیٹ کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے تھا، وہ متعدد بار خیبر پختونخوا میں وزیر رہ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حبیب الرحمان تنولی 1988ء میں صوبائی وزیر مذہبی امور، اوقاف و زکوٰۃ، 1993ء میں صوبائی وزیر لوکل باڈیز اینڈ رورل ڈیولپمنٹ جبکہ 2008ء میں صوبائی وزیر لینڈ ریونیو اور اسٹیٹ افیئر خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں۔
روسی شہر سراتوو کی رہائشی عمارت میں گیس لیکج دھماکا،5 افراد ہلاک



