Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

مسلم لیگ (ن) کا رانا ثناءاللہ کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) نے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ خان کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘پر جاری اپنے بیان میں پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے رانا ثنااللہ خان کو پنجاب اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا۔
واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 سے مسلم لیگ کے امیدوار تھے انہیں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ سے شکست کاسامناکرناپڑاتھا
مزیدپڑھیں:سونے کی قیمت کو پرلگ گئے ،قیمت میں اچانک بڑااضافہ

یہ بھی پڑھیں