Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

سونے کی قیمت کو پرلگ گئے ،قیمت میں اچانک بڑااضافہ

کراچی(نیوز ڈیسک) ملک میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 1500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 57 ہزار 700 روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے باعث 10 گرام سونا 1286 روپے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 670 روپے کا ہوگیا۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر اضافے سے 3350 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے دوران 10 سیکنڈز کے اشتہار کی قیمت 16 لاکھ روپے تک پہنچ گئی!

یہ بھی پڑھیں