Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

غیر ملکی خبر ایجنسی کی خبر پاکستانی وفد دوحہ میں موجود ہے، بے بنیاد ہے، سیکیورٹی ذرائع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی یہ خبر کہ پاکستانی وفد دوحہ میں موجود ہے، بے بنیاد ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد تا حال پاکستان میں ہی ہے اور کل صبح دوحہ روانہ ہونے کا پروگرام ہے ، اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی یہ خبر کہ پاکستانی وفد دوحہ میں موجود ہے، بے بنیاد ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان عارضی جنگ بندی میں توسیع کردی گئی ہے۔ جنگ بندی کی مدت جمعہ شام 6 بجے ختم ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوحہ میں مجوزہ مذاکرات کے اختتام تک جنگ بندی برقرار رہے گی، پاکستانی سیکیورٹی حکام اور افغان طالبان ذرائع نے توسیع کی تصدیق کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کو شروع ہونے والی عارضی جنگ بندی نے شدید جھڑپوں کو روکا، سرحدی جھڑپوں میں درجنوں ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ دوحہ مذاکرات میں سرحدی کشیدگی کم کرنے پر بات چیت متوقع ہے۔
مزیدپڑھیں:مری روڈ پر بدترین ٹریفک جام، فیض آباد سے سکستھ روڈ تک گاڑیاں گھنٹوں پھنس گئیں

یہ بھی پڑھیں