کراچی (اوصاف نیوز) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ہندو برادری نے اپنا بڑا مذہبی تہوار دیوالی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر مختلف مندروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور مذہبی جوش و خروش کا مظاہرہ کیا گیا۔

کراچی کے مشہور مندر سوامی نائن سمیت دیگر مندروں میں دیوالی کی مناسبت سے خصوصی اسٹالز لگائے گئے، جہاں پر پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ مندروں اور گھروں پر چراغاں کیا گیا اور رات کے وقت آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا، جس سے تہوار کی رونق دو چند ہو گئی۔
دریں اثنا سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کی مناسبت سے 20 اور 21 اکتوبر کو دو روزہ تعطیلات کا اعلان کیاتھا۔ یہ تعطیلات سرکاری ہندو برادری کے ملازمین کے لیے مخصوص ہیں، جس کے تحت تمام سرکاری اور نیم سرکاری محکموں و اداروں میں پیر اور منگل کے دن چھٹی کا بتایا گیا۔
یہ اقدام ہندو برادری کے مذہبی جذبات کا احترام کرنے اور تہوار کی مناسبت سے انہیں سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، جسے برادری کی جانب سے خوش دلی سے سراہا گیا ہے۔
مزید پڑھیں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، مقامی فصل ختم، ایران سے آنے والی فراہمی محدود


