راولپنڈی (اوصاف نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے اُن کی بہن علیمہ خان اڈیالہ جیل پہنچ گئیں، تاہم پولیس نے انہیں فیکٹری چوک ناکے پر روک لیا۔
ذرائع کے مطابق آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن مقرر تھا، جس کے تحت بانی پی ٹی آئی سے اہلِ خانہ اور وکلا کو ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔ علیمہ خان جب جیل جانے کے لیے روانہ ہوئیں تو پولیس نے اُنہیں جیل جانے سے قبل ہی فیکٹری چوک کے مقام پر روک لیا۔
تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ علیمہ خان کو آگے جانے کی اجازت دی گئی یا نہیں۔ پولیس حکام نے اس حوالے سے کوئی مؤقف نہیں دیا۔
مزید پڑھیں:سرگودھا تھانہ سٹی میں کرپشن ! سب انسپکٹر کی ویڈیو نے سب کچھ بے نقاب کر دیا

