راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سری لنکن کپتان چریتھ اسلنکا نےکھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ ختم کرنے کیلئے اکسایا تھا، جس پر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ان کے خلاف کارروائی کرنے کی تیاری کرلی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسلنکا کو واپس بلا لیا گیا ہے اور سہ فریقی سیریز کے لیے نئی کپتانی کے طور پر شناکا کو منتخب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکا کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا تھا اور پاکستان میں اپنے دورے کو کامیاب قرار دیا تھا۔ انہوں نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کی تعریف بھی کی تھی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ آج پرامن پاکستان کی فتح ہوئی ہے، اور سری لنکا کے ساتھ کرکٹ کے تعلقات بھی مضبوط ہوئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:سابق کپتان زیرِ تفتیش! این سی سی آئی اے نے راشد لطیف کو طلب کر لیا
