Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

لوہی بھیر کے نجی سپا میں لڑکی کو زبردستی جسم فروشی پر مجبور کرنے کی کوشش، انکار پر سر منڈوا دیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے لوہی بھیر میں قائم ایس کے سپا (SK SPA) میں انسانی سمگلنگ اور جسم فروشی کے سنگین الزامات سامنے آ گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سپا کے مالک ارمان خان، سبی، دلوائز اور ان کے دیگر ساتھیوں نے ایک نوجوان لڑکی کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کی کوشش کی۔ جب لڑکی نے انکار کیا تو انہوں نے تشدد کا راستہ اپنایا اور لڑکی کو کرسی پر بٹھا کر زبردستی اس کا سر منڈوا دیا۔ویڈیو میں لڑکی کی چیخیں اور رونے کی آوازیں واضح سنائی دے رہی ہیں جبکہ دو افراد اسے زبردستی پکڑے ہوئے ہیں اور تیسرے شخص نے قینچی سے اس کے بال کاٹے جا رہے ہیں۔صحافی عمران اعجاز راجپوت نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ملزموں نے لڑکی کو دھمکیاں دیں کہ اگر وہ “کام” نہ کرے تو اس کے ساتھ مزید بدتر سلوک کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کو دیگر صوبوں سے لا کر اسلام آباد کے مختلف سپا سینٹرز میں جسم فروشی پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ واقعے کی ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس نے مبینہ طور پر رشوت لے کر ملزمان کو رہا کر دیا۔سوشل میڈیا صارفین نے اسلام آباد پولیس، آئی جی اسلام آباد اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کو ٹیگ کرتے ہوئے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔اب تک اسلام آباد پولیس کی طرف سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا، جبکہ واقعہ دارالحکومت میں انسانی سمگلنگ اور جسم فروشی کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
مزیدپڑھیں:جوئےکی پروموشن کا مقدمہ،یوٹیوبرسعد الرحمان عرف ڈکی کی درخواست ضمانت منظور

یہ بھی پڑھیں