Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

کُرم میں خوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ:2 اہلکار شہید،جوابی کارروائی میں 4دہشتگرد ہلاک

کرم(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں خوارج نے پولیس چیک پوسٹ پرحملہ کیا جس میں پولیس کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل کرم میں چنارک پولیس چیک پوسٹ پر خوارج نے حملہ کیا،فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 2 جوان شہید ہوگئے ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق شہداء میں کانسٹیبل واحد کانسٹیبل فضل الرحمان شامل ہیں جبکہ کانسٹیبل اضغر زخمی ہے۔ پولیس کی جوابی کاروائی میں4دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،علاقے میں پولیس کی بڑی نفری روانہ کردی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:پک اپ ٹرک کے پیچھے یہ لکیریں کیوں بنی ہوتی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں