ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس میں پاکستان کے سفیر محترم فیصل نیاز ترمزی نے ماسکو میں واقع پاکستان ہاؤس میں ایک اہم ملاقات کی میزبانی کی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی روسی فیڈریشن کے سعودی عرب میں سابق سفیر آندرے گلیبووچ بکلانوف تھے، جو اس وقت ہائر اسکول آف اکنامکس (ایچ ایس ای) میں پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
پروفیسر بکلانوف ایچ ایس ای کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں زیرِ تعلیم طلبہ کے ایک گروپ کے ہمراہ تھے، جن کا تعلق پاکستان، روس، ازبکستان اور تاجکستان سے تھا۔
ملاقات کے دوران، سفیر فیصل نیاز ترمزی نے مہمانوں کو وادی سندھ کی قدیم تہذیب اور پاکستان کے تاریخی ورثے سے روشناس کرایا۔ انہوں نے پاکستان اور روس کے درمیان گہرے ہوتے دوطرفہ تعلقات پر بھی روشنی ڈالی، جو تجارت، ثقافت اور سفارت کاری سمیت مختلف شعبوں میں مسلسل فروغ پارہے ہیں۔
اس موقع پر وسطی ایشیائی ممالک کے راستے پاکستان اور روس کو جوڑنے والے رابطے اور تعاون کے منصوبوں پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔سفیر محترم نے بین الاقوامی سیاست، خارجہ پالیسی، اور تبدیل ہوتی عالمی صورتحال کے بارے میں طلبہ کے سوالات کے جامع جوابات بھی دیے۔
تقریب کے اختتام پر، سفیر فیصل نیاز ترمزی کو ہائر اسکول آف اکنامکس، ماسکو میں ایک خصوصی لیکچر دینے کی دعوت بھی دی گئی۔
مزیدپڑھیں:پاسپورٹ کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خوشخبری





