Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

وفاق کے بعد پنجاب حکومت نےبھی 2026 کیلئے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت نے بھی سال 2026 کیلئے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وفاقی حکومت کی منظور شدہ عوامی تعطیلات پنجاب میں بھی لاگو ہوں گی، نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیر ڈے 5 فروری، پاکستان ڈے 23 مارچ کو منایا جائے گا عیدالفطر کی تعطیلات 21 سے 23 مارچ تک ہوں گی، یوم تکبیر 28 مئی کو سرکاری تعطیل ہوگی۔ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 27 سے 29 مئی تک ہوں گی، عاشورہ کی تعطیلات 24 اور 25 جون کو ہوں گی، یومِ آزادی 14 اگست کو عام تعطیل ہوگی، عید میلادالنبی 25 اگست کو منائی جائے گی، علامہ اقبال ڈے 9 نومبر کو تعطیل ہوگی، قائداعظم ڈے اور کرسمس 25 دسمبر کو منائے جائیں گے۔ کرسمس کے بعد 26 دسمبر صرف مسیحی ملازمین کے لیے تعطیل ہوگی، یکم جنوری، 18 فروری اور یکم جولائی کو بینک تعطیل ہوگی، پنجاب میں اختیاری تعطیلات کی فہرست بھی جاری کر دی گئی، سرکاری ملازمین مسلم ہونے کی صورت میں صرف ایک اختیاری چھٹی لے سکیں گے۔ غیر مسلم ملازمین سال میں تین اختیاری تعطیلات لے سکیں گے، اختیاری تعطیل کے لیے متعلقہ محکمے کے سربراہ سے پیشگی اجازت لازمی ہوگی، ضلعی کمشنرز اپنے اضلاع میں دو مقامی تعطیلات کا اعلان کر سکیں گے، لاہور میں مقامی تعطیلات کا اعلان صوبائی حکومت کرے گی۔
مزیدپڑھیں:بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود سے متعلق اہم فیصلہ

یہ بھی پڑھیں