Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

باچا خان یونیورسٹی میں انڈین ترانہ گانے پر چار طالب علم کو یونیورسٹی سے نکال دیا

چارسدہ (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں واقع Bacha Khan University Charsadda میں مبینہ طور پر بھارتی ترانہ گانے کے واقعے پر انتظامیہ نے چار طلبہ کو یونیورسٹی سے نکال دیا ہے۔

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کیمپس میں پیش آیا، جس کے بعد معاملہ انتظامیہ کے علم میں لایا گیا۔ تحقیقات کے بعد انتظامیہ نے اسے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے چاروں طلبہ کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی اور انہیں یونیورسٹی سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے میں ایسے اقدامات ناقابلِ قبول ہیں جو نظم و ضبط اور ادارے کی پالیسی کے خلاف ہوں۔ دوسری جانب بعض طلبہ اور حلقوں کی جانب سے اس فیصلے پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے اور معاملے پر بحث بھی جاری ہے۔
10 مزیدپڑھیں:معروف غیرمعیاری جان بچانے والی ادویات کا انکشاف،جانیے پابندی عائد

یہ بھی پڑھیں