Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

وفاقی وزراء اور مشیروں نے رواں سال تنخواہوں اور الاؤنس کی مد میں کتنے کروڑ روپے وصول کئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزراء ، مشیروں اور معاونینِ خصوصی کی جانب سے رواں سال تنخواہوں، الاؤنس کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے ارکان، مشیران اور معاونینِ خصوصی کے رواں مالی سال کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس کے مطابق اب تک مجموعی بجٹ کا 59 فیصد حصہ استعمال کیا جا چکا ہے۔

سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا رواں مالی سال کے لیے وفاقی کابینہ، مشیران اور معاونینِ خصوصی کے لیے مجموعی طور پر 69 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے، جس میں سے اب تک 40 کروڑ روپے تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں وصول کیے جا چکے ہیں۔

وفاقی وزراء کی تنخواہوں کے لیے مختص 50 کروڑ روپے میں سے اب تک 31 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ معاونینِ خصوصی کے لیے مختص 11 کروڑ روپے میں سے 6 کروڑ روپے استعمال ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ مشیروں کی تنخواہوں کے لیے مختص 6 کروڑ میں سے اب تک 2.5 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں جبکہ کابینہ ارکان، معاونین اور مشیران نے الاؤنسز کی مد میں مجموعی طور پر 66 لاکھ روپے وصول کیے۔

دستاویزات میں ایک اہم انکشاف یہ کیا گیا ہے کہ وزراء، مشیران اور معاونینِ خصوصی کے زیرِ استعمال 100 سے زائد گاڑیوں پر اب تک 26 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گاڑیوں پر ہونے والے یہ اخراجات ان کی ماہانہ تنخواہوں اور الاؤنسز کے علاوہ ہیں۔
مزیدپڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

یہ بھی پڑھیں