Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بیوی بری، شوہر گرفتار،اسلام آباد میں انوکھا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایک غیر معمولی کیس نے توجہ حاصل کر لی، جہاں بیوی کی بریت کے بعد شوہر کو دو سال بعد اسی مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان الدین نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم محمد مدثر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، جبکہ پولیس کی جانب سے 7 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مقدمے میں ابتدا میں ملزم کی اہلیہ رخسانہ بی بی کو نامزد کیا گیا تھا
عدالت نے حال ہی میں عدم شواہد کی بنیاد پر انہیں بری کر دیا
بریت کے بعد پولیس نے اسی کیس میں شوہر محمد مدثر کو نامزد کر کے گرفتار کر لیا

وکیل صفائی حبیب حنظلہ کے مطابق ملزم کو دو روز قبل حبسِ بے جا میں رکھا گیا، جس پر انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ ہائیکورٹ کی جانب سے ایس پی سے رپورٹ طلب کیے جانے کے بعد پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔

وکیل صفائی کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل نہ کسی ضمنی بیان میں اور نہ ہی مدعی کی جانب سے محمد مدثر کو نامزد کیا گیا تھا۔

یہ مقدمہ تھانہ لوہی بھیر میں درج ہے، جس میں 25 کروڑ روپے مالیت کی چوری کا الزام شامل ہے۔

کیس کی آئندہ سماعت میں مزید پیش رفت متوقع ہے، جبکہ قانونی ماہرین اس معاملے کو اہم اور غیر معمولی نظیر قرار دے رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:’’آئس کریم‘‘کیس: سی سی پی کی بڑی کارروائی، دو کمپنیوں سے 35 ملین روپے جرمانہ وصول

یہ بھی پڑھیں