اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاک آسان خدمت ایپ” کے ذریعے بائیک فیول سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان موٹر سائیکل سواروں کے لیے حکومت نے “بائیک فیول سبسڈی اسکیم” کے ذریعے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت مستحق افراد پیٹرول کی قیمتوں میں مالی رعایت حاصل کر سکیں گے۔
ترجمان کے مطابق، اس سبسڈی کے حصول کے لیے شہریوں کو “پاک آسان خدمت ایپ” (Pak Asaan Khidmat App) کا استعمال کرنا ہوگا۔
درخواست گزاروں کو اپنی بائیک رجسٹر کروانے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر اور موٹر سائیکل کا رجسٹریشن نمبر ایپ میں درج کرنا ہوگا۔
درخواست جمع ہونے کے فوراً بعد صارف کو تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہو جائے گا، جس کے بعد وہ ایپ کے ذریعے اپنی درخواست کی صورتحال بھی ٹریک کر سکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ نظام مکمل طور پر شفاف بنایا گیا ہے تاکہ سبسڈی صرف اصل حقداروں تک پہنچے اور کسی بھی قسم کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔
واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمتیں حال ہی میں 458 روپے سے کم ہو کر 378 روپے تک آئی ہیں، تاہم روزانہ سفر کرنے والوں کے لیے اب بھی یہ بوجھ ہے، جس کے لیے یہ سبسڈی ایک بڑی سہولت ثابت ہوگی۔
درخواست دینے کا طریقہ
اگر آپ بھی اسلام آباد کے رہائشی ہیں اور بائیک سبسڈی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو….
پلے اسٹور سے Pak Asaan Khidmat App ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.
سائن اپم کرکے اپنے شناختی کارڈ (CNIC) اور موبائل نمبر سے اکاؤنٹ بنائیں۔
رجسٹریشن کے لئے ایپ میں Bike Fuel Subsidy Scheme کے سیکشن پر جائیں اور اپنی موٹر سائیکل کا رجسٹریشن نمبر اور شناختی کارڈ نمبر درج کریں اور تمام معلومات فراہم کرنے کے بعد درخواست جمع کروا دیں۔
مزیدپڑھیں:قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس



