لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق سفارت کار منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسلام آباد امن مذاکرات میں فوری بریک تھرو کی توقع نہ کی جائے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق سفارت کار منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسلام آباد امن مذاکرات میں فوری بریک تھرو کی توقع نہ کی جائے ، یہ مذاکرات کافی لمبے عرصے جاری رہ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا شامل ہونا مذاکرات کو کامیاب بنا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے مذاکرات کل سے اسلام آباد میں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وفود کی سطح پر مذاکرات کل اور اہم مرکزی مرحلہ ہفتے کو ہوگا ، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پاکستان آئیں گے۔
ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کریں گے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان ریلوے کا بڑا سرپرائز، نئی سہولت کا اعلان ، تفصیلات سامنے آگئیں


