Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

راولپنڈی، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

راولپنڈی (Rawalpindi)میں فریش ملک ایسوسی ایشن نے تازہ دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ دکان پردودھ 250 روپے کلو فروخت کیا جائیگا۔اسی طرح فی کلو دہی کی قیمت بھی بڑھا کر 280 روپے کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل راولپنڈی کی حدود میں دودھ 210 سے 220 روپے کلو جبکہ دہی 230 سے 240 روپے کلو فروخت ہو رہا تھا۔

بھارت،بنگلورو میں بارش اور اولوں نے تباہی مچادی، 10 افراد ہلاک، بجلی کی سپلائی معطل، مزید بارش کی پیشگوئی
ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ڈیری فارم مالکان اور دکانداروں کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا جس کی وجہ سے دودھ اور دہی کی قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہو چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں