Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

دفاتر میں جمعہ کی چھٹی ‌ اور فرام ہوم کی سہولت ختم ، ورکنگ ڈے میں تبدیلی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت(Islamabad) میں دفاتر کے اوقاتِ کار اور انتظامی امور سے متعلق اہم فیصلے کرتے ہوئے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے انجینئرنگ ونگ کے لیے جمعہ کی ہفتہ وار چھٹی اور ورک فرام ہوم کی سہولت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انجینئرنگ ونگ شہر میں بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کا اہم ترین شعبہ ہے، اس لیے افسران اور عملے کی دفاتر میں مستقل موجودگی ضروری قرار دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت انجینئرنگ ونگ سے وابستہ افسران اور ملازمین اب ہفتے کے تمام ورکنگ ڈیز میں دفاتر حاضر ہوں گے جبکہ گھر سے کام کرنے کی سہولت بھی واپس لے لی گئی ہے۔

سی ڈی اے کے انجینئرنگ ونگ کی ذمہ داریوں میں اسلام آباد کی سڑکوں کی مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی دیکھ بھال، ٹریفک سگنلز کی بحالی اور اسٹروم واٹر ڈرینیج سسٹم کی نگرانی شامل ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان عوامی خدمات کی بروقت انجام دہی کے لیے عملے کی مکمل حاضری ناگزیر ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں عیدالاضحیٰ 2026 کی تیاریوں کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں 6 سرکاری مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

پاکستانیوں کے لیے آسٹریلیا میں نوکری اور مستقل رہائش کا سنہری موقع

انتظامیہ کے مطابق مویشی منڈیوں میں پارکنگ، بجلی، پینے کے صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ بیوپاریوں اور خریداروں کے لیے سکیورٹی انتظامات بھی یقینی بنائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانوروں کی خرید و فروخت صرف سرکاری طور پر منظور شدہ منڈیوں میں ہی کی جا سکے گی۔ شہر کی سڑکوں، شاہراہوں اور رہائشی علاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دور دراز علاقوں سے آنے والے بیوپاریوں کی سہولت اور منڈیوں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو مسلسل نگرانی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں