Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پنجاب حکومت کا اسکولوں کو سمر کیمپس لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران طلبا کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے اسکولوں کو سمر کیمپس(Summer Camps) لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موسمِ گرما کی چھٹیوں کے آغاز کے ساتھ ہی سمر کیمپس شروع کیے جا سکیں گے، تاہم یہ کیمپس محدود اوقات میں ایک ماہ تک جاری رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سمر کیمپس روزانہ صبح 7:30 بجے سے 9:30 بجے تک منعقد ہوں گے تاکہ شدید گرمی کے باوجود طلبا کی پڑھائی متاثر نہ ہو اور انہیں محفوظ ماحول میں تعلیمی سہولت فراہم کی جا سکے۔

بادل برسنے کیلئے تیار،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے حکومت سے سمر کیمپس کی اجازت طلب کی گئی تھی، جس پر غور کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد طلبا کی تعلیمی تیاری کو بہتر بنانا اور نصاب کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے، تاکہ نئے تعلیمی سیشن میں طلبا کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تعلیمی ماہرین کے مطابق سمر کیمپس سے خاص طور پر ایسے طلبا کو فائدہ ہوگا جن کی پڑھائی مختلف وجوہات کی بنا پر متاثر ہوئی یا جنہیں امتحانات سے قبل اضافی تعلیمی معاونت درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں