مظفرآباد (نیوزڈیسک)نیلم ویلی روڈ دیولیاں لیسوا با پاس کے مقام پر ٹیوٹا جیپ حادثے کا شکار ہوگئی ۔ نیلم ویلی روڈ دیولیاں لیسوا بائی پاس کے مقام پرٹیوٹا جیپ کے ایکسیڈنٹ میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ریسکیو 1122پٹہکہ یونٹ جائے وقوعہ پہنچ گیا ، ریسکیو آپریشن شروع کردیا ۔
اطلاعات کے مطابق 13 کے قریب افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعددافراد زخمی ہیں ۔ابتدائی اطلاع کے مطابق 15سے ذائد فراد گاڑی پر سوار تھے ۔ریسکیو پٹہکہ ذرائع کے مطابق گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے دریائے نیلم میں جاگری ۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بتایا کہ دریا کے کنارے گھاس کاٹتے ہوئے حادثے میں پھنس جانے سے ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔زخمیوں کو نکالنے اور لاشوں کو نکالنے کا آپریشن شروع کردیا گیا جبکہ مقامی رہائشی اور رضاکار امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
وفاقی دارالحکومت میں موسلادھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ، الرٹ جاری

