مظفرآباد (ویب ڈیسک)ریاست آزاد کشمیر یونیورسٹی میں ڈریس کوڈ نافذ کر دیا گیاہے ، طلبہ وطالبات پہ شرٹ اور جینز پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یونیورسٹی کی انتظامیہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ لڑکے ڈریس شرٹ اور پینٹ پہنیں گے، جبکہ لڑکیاں باحیا کپڑے پہنے کی پابند ہوں گی اور دوپٹہ لینا بھی لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔
جو طلبہ اور طالبات اس نئے ڈریس کوڈ کی پابندی نہیں کریں گے، ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
مزید یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ڈسپلن ہرقیمت پرقائم رکھنا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:رہنما پی ٹی آئی آزاد کشمیر غلام محی الدین دیوان اغواء




