Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سابق وزیر حکومت حنیف اعوان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

مظفرآباد ( اوصاف نیوز) سابق وزیر حکومت اور رکن قانون ساز اسمبلی حنیف اعوان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے شدید بیماری میں مبتلا تھے اور آج خالق حقیقی سے جا ملے۔

ان کے انتقال کی خبر پر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ حنیف اعوان ایک ملنسار اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے سیاستدان تھے، جن کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

مختلف شخصیات نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل اور مغفرت کی دعا کی ہے۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2025 آن لائن درخواست کاطریقہ کار جانئے!

یہ بھی پڑھیں