Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

سکیورٹی ملنے تک کام نہیں کریں گے ،مزدوروں نے بڑی دھمکی دیدی

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) دکی میں کوئلہ کان پرفائرنگ واقعے کے بعدکانوں میں کام 17روزسے بند ہے۔ضلعی انتطامیہ کا بتانا ہے کہ کوئلہ کان مالکان اورکان کن فول پروف سکیورٹی کی فراہمی تک کام سےانکاری ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ اورکان کنوں کی سفارشات پرغورکیاجارہا ہے جب کہ حکومت دکی انتظامیہ،کان مالکان، مزدوریونین اورقبائلی معتبرین کےساتھ رابطےمیں ہے۔واضح رہے کہ دکی میں 11 اور 12 اکتوبرکی درمیانی شب کوکوئلہ کانوں
پرفائرنگ میں 21کان کن جاں بحق اور7 زخمی ہوئے تھے۔

دنیا کے 26 ممالک میں پیر کے دن اورسال کے شروع میں خودکشی کا رحجان میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں