Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

چاغی ، شادی سے واپس جانیوالی مہمانوں کی بس اُلٹ گئی، 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ(نیوزڈیسک)بلوچستان کے علاقے چاغی میں شادی کے مہمانوں کو لے جانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ چاغی کے علاقے امین ڈاک میں پیش آیا جہاں گاڑی الٹ گئی

حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے جن میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو دالبندین اسپتال منتقل کیا اور بعد میں شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
لیجنڈ ایتھلیٹ اعزازی کیپٹن محمد یونس انتقال کرگئے

یہ بھی پڑھیں