Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

ریسکیو آپریشن مکمل، کان میں پھنسے تمام 12 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا۔ تمام 12 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا، ریسکیو آپریشن تین روز تک جاری رہا۔ کوئلہ کان میں پھنسے مزید دو کان کنوں کی لاشیں آج نکالی گئیں۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے کان میں دھماکا ہوا تھا ۔ میتیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے شانگلہ روانہ کی جائیں گی۔محکمہ معدنیات کی جانب سے سنجدی کوئلہ کان کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے لئے مراسلہ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کو ارسال کردیا گیا ہے۔

راولپنڈی: خالہ زاد بھائی کو قتل کرکے لاش کڑاہی میں جلانے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

یہ بھی پڑھیں