Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ‘100 سے زائد’ مظاہرین گرفتار

کوئٹہ(اوصاف نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس نے 100 سے زائد مظاہرین کو اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی، مبینہ طور پر زبردستی بازار بند کرانے اور شاہراہیں بلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

کوئٹہ کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) محمد بلوچ نے بتایا کہ ’100 سے زیادہ افراد کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی، زبردستی بازار بند کرانے اور شاہراہیں بلاک کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے‘۔

یہ گرفتاریاں ایسے وقت ہوئی ہیں، جب حزب اختلاف کی 6 جماعتوں نے بلوچستان بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد 2 ستمبر کو بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے جلسے میں خودکش حملے کے خلاف احتجاج کرنا ہے، حملے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ان جماعتوں نے اعلان کیا کہ ہڑتال کے دوران ہائی ویز، سڑکیں اور کوئٹہ ایئرپورٹ و ریلوے اسٹیشن آنے جانے والے راستے بند کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر ایئرپورٹس بھی بند رہیں گے، اور کاروباری برادری و ٹرانسپورٹرز سے ہڑتال کی حمایت کرنے کی اپیل کی گئی۔

کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دیگر تجارتی تنظیموں نے خودکش حملے کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر صوبے بھر میں کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے بھی تمام نجی اسکول، کالج اور جامعات بند رکھنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت بلوچستان نے خبردار کیا تھا کہ اگر مظاہرین نے امن و امان میں خلل ڈالنے یا سڑکیں و شاہراہیں بلاک کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف ’سخت کارروائی‘ کی جائے گی۔
مزید پڑھیں‌:آئی پی ایل فرنچائز نے میری بے عزتی کی، اسٹار کرکٹر گرس گیل رو پڑے

یہ بھی پڑھیں