Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

پشین( اوصاف نیوز) بلوچستان کے ضلع پشین میں سی ٹی ڈی نے کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک کردیے، ہلاک دہشت گرد چمن اور دیگر علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس حکام کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے یارو میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے دو مشین گنیں، دو نائن ایم ایم پستول، دو دستی بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد چمن اور دیگر علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس حکام کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جبکہ پشین میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی تیاری کر رہے تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سی ٹی ڈی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی کو سراہتے ہوئے سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائے، بلوچستان میں امن قائم کرنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں اور خدمات قابل تحسین ہیں۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔ عوام کے تعاون سے بلوچستان کو پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ صوبہ بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:فیڈرل بورڈ : امتحانات کی مقررہ تاریخ کے بعد فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری

یہ بھی پڑھیں