Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

پاک افغان چمن بارڈر پر خالی گاڑیوں کیلئے راستہ کھل گیا

چمن( اوصاف نیوز)پاک افغان سرحد پرتجارتی سرگرمیوں میں جزوی بحالی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں خالی گاڑیوں کے لیے راستہ کھول دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سرحد کے دونوں جانب کئی روز سے پھنسے ٹرک اورٹریلراب بتدریج پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں، خالی گاڑیوں کو کلیئر کر کے کسٹمز کے عمل کو معمول پرلانے کی کوششیں جاری ہیں۔

افغان حدود میں پھنسی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے راستہ کھلنے پراطمینان کا اظہارکیا ہے اورامید ظاہر کی ہے کہ جلد تجارتی ٹریفک بھی بحال ہوجائے گی۔

دوسری جانب افغان مہاجرین کو لے جانے والے ٹرکوں کی افغانستان روانگی بھی جاری ہے۔

انتظامیہ کے مطابق واپسی کا عمل منظم انداز میں انجام دیا جا رہا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی دباؤ کم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں‌:پاکستانیوں کی کروڑوں ٹک ٹاک ویڈیوز ڈیلیٹ …حقیقت سامنے آ گئی!

یہ بھی پڑھیں