Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

وزیراعلیٰ سمیت 11منحرف ارکان پی ٹی آئی سے فارغ

گلگت(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر سمیت 11 مںحرف ارکان کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے فارغ کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر سمیت 11 اراکین کو پی ٹی آئی سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نے اراکین کو پارٹی سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

تحریک انصاف اپنے 2 ارکان کو پہلے ہی پارٹی سے فارغ کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ حاجی گلبر خان نے 23 جولائی 2023 کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وہ ٹکٹ پر پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک کے کے ذریعے منتخب ہوئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

مزید پڑھیں۔باجوڑ: کرکٹ گراؤنڈ میں بارودی مواد کا دھماکا، ایک شخص جاں بحق

یہ بھی پڑھیں