Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

اسلام آباد ، جوڑے سے نکاح نامہ مانگنے پر 2 پولیس اہلکار معطل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد میں روڈ چیکنگ کے دوران خاندان سے نکاح نامہ مانگنے پر دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار نے ایک گاڑی کو چیک پوسٹ پر روکا اور جوڑے سے کہا کہ وہ اپنا رشتہ ثابت کرنے کیلئے اپنا نکاح نامہ پیش کریں۔
معروف اداکارہ کترینہ کیف کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
بعد ازاں شہریوں نے ان کے خلاف شکایت درج کروائی، جس پر محکمہ پولیس نے ان کیخلاف سخت کارروائی کی۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ عوامی شکایات اور ناقص تفتیش کے باعث مجموعی طور پر اب تک 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز بار بار پولیس حکام کو نکاح نامہ مانگنے کے خلاف مشورہ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں