لاہور (نیوز ڈیسک )لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میری بشکیک کے وزیر خارجہ سے تفصیلی بات ہوئی ہے۔کرغز وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ ان کے ملک میں کوئی غیر ملکی تعلیم حاصل کرے اسلئے وہ مہم چلارہی ہے ۔
بنیادی حقوق اور مادر پدر آزادی میں فرق
سوشل میڈیا کے زریعے غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔ پاکستان طلباء اس تصادم کا حصہ نہیں تھے ، بشکیک میںپاکستانی طلباء کیساتھ پیش آنے والا واقعہ ہمارے لئے انتہائی افسوسناک ہے۔وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ اور وزیر امور کشمیر انجیئنر امیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف بشکیک معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں،
بشکیک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اب حالات کنٹرول میں ہیں، دوبارہ کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ، وزیراطلاعات ونشریات عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیا۔ ہمارے کرغستان کیساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں ہم مسلسل کرغستان حکومت کیساتھ رابطے میں ہیں۔ وہاں حالات معمول پرآنا شروع ہوگئے ہیں۔

