Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

وزیراعظم شہباز شریف جی بی روانہ بڑے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح متوقع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف گلگت بلتستان کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم گلگت کے ضلع غذر کے ببر گاؤں میں 2022 کے سیلاب کے باعث تباہ ہونے والے مکانوں کی جگہ متاثرین کے لئے خصوصی طور پر تعمیر شدہ نئے گھروں کا افتتاح کریں گے۔

شہباز شریف گلگت میں متعدد ترقیاتی منصوبوں بالخصوص نلتر ایکسپریس وے، گریٹر واٹر سپلائی ہنزہ، عطا آباد میں 54 میگاواٹ کے پن بجلی کے پلانٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد و افتتاح کریں گے۔

پارٹی کےکچھ لوگ چاہتے ہیں عمران رہا نہ ہوں، رہنماپی ٹی آئی کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں