Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

حج درخواستیں کب سے وصول کی جائینگی؟ حکومت نے اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے حج درخواستیں وصولی کی تاریخ کا اعلان کردیا،سرکاری سکیم کے تحت جانیوالے عازمین سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق عازمین حج 3 دسمبر تک مقررہ بینکوں میں حج درخوستیں جمع کروا سکیں گے،سرکاری سکیم کے تحت عازمین سے3 اقساط میں رقم وصول کی جائےگی،حج درخواست جمع کرواتے ہوئے 2 لاکھ روپے جمع کروانا ہوں گے،قرعہ اندازی میں نام آنے پر 10روز کے دوران 4 لاکھ روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی،بقایا رقم 10فروری تک لازمی جمع کروانا ہو گی۔

مجموعی طور پر 10سے 11 لاکھ روپے حج اخراجات کی رقم جمع ہو گی،قربانی، مکہ میں ڈبل ٹرپل بیڈ روم کیلئے اضافی ادائیگی کرنا ہو گی،12فروری 2013 سے پہلے پیدا ہونیوالے افراد حج درخواست جمع کروا سکیں گے۔

جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل برازیل دھماکوں سے لرز اٹھا،ہلاکتوں کا خدشہ

یہ بھی پڑھیں