Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی، اطلاق کب سے ہوگا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نان فائلرز پر کیش نکلوانے کی ٹیکس شرح بڑھانے کی منظوری، آئندہ مالی سال میں 1 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، نان فائلرز کیلئے پراپرٹی خرید و فروخت پر بھی بلند ترین ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لیے نان فائلرز کی جانب سے کیش نکالنے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھا کر 1 فیصد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کی سفارش چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے کی تھی۔

یاد رہے کہ نان فائلرز کیلئے 75 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر 0.6 فیصد سے ٹیکس بڑھا دیا گیا، اب بینک سے کیش نکلوانے پر اب ایڈوانس ٹیکس 0.8 فیصد تک عائد کیا گیا، اس اقدام کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور نان فائلرز پر مالی دباؤ بڑھانا بتایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب نان فائلرز کے لئے پراپرٹی خرید و فروخت کرنے پر تاریخ کا بلند ترین ودہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق 10 کروڑ روپے کی پراپرٹی فروخت کرنے پر 9.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا، 10 کروڑ روپے کی پراپرٹی فروخت کرنے پر ودہولڈنگ ٹیکس 8 سے بڑھا کر 9.5 فیصد کیا گیا، 10 کروڑ روپے سے کم کی پراپرٹی فروخت کرنے پر 8.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ہوگا۔

میں کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کر سکتا ہوں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

یہ بھی پڑھیں