اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا،اطلاق آج یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقراررکھی گئی ہے،ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی،نئی قیمت 269روپے 99 پیسے فی لیٹر ہوگی،ڈیزل کی پرانی قیمت 272 روپے 99 پیسے فی لیٹر تھی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 46 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں2روپے 40 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے ،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے برقرار ہے۔نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،اطلاق فوری ہوگا۔
قبل ازیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں بھی کمی کر دی ،نوٹیفکیشن کے مطابق ستمبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 17 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 13 روپے 89 پیسے کم ہوگئی جس کے بعد 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2527.47 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔
مزید جانئے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جس کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 13 روپے 89 پیسے کمی کی گئی ہے۔
ایل پی جی کی نئی قیمت کا اعلان آج رات 12 بجے سے ہو گا۔
ستمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو ایک روپے 17 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے بعد 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2527.47 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اگست کے لیے ایل پی جی کی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2541.36 روپے تھی۔
مزید پڑھیں۔افغانستان میں خطرناک زلزلہ، ہولناک آفت میں 250 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوگئے

