اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغازکر دیا گیا،پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے باضابطہ اعلان کیا۔
ایرانی سفیررضا امیری مقدم کاکہنا ہےکہ ایران اورپاکستان میں ہوائی سفرکاجامع ماہدہ طے پالیاگیا ہے، معاہدہ رابطوں بالخصوص صدر ایران کےحالیہ دورہ کے باعث ممکن ہوا،تعاون اور سہولت کاری پر حکومت پاکستان کا شکرگزار ہوں۔
انہوں نے بتایاکہ یہ پرواز ایران کی معروف فضائی کمپنی ایران ایئر ٹورچلائےگی،دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کا فروغ اور عوامی رابطےمضبوط ہوں گے،کاروباری تعلقات کو مزید مظبوط کرنے میں بھی مدد ملے گی،
دونوں ملکوں کےعوام،سیاحت سے وابستہ افراد اورکاروباری حلقوں کو مبارکباددیتا ہوں،امید ہے براہ راست پرواز سے سیاحت پہلے سے کہیں زیادہ فروغ پائی جائےگی،ایرانی شہری پاکستان کے خوبصورت مناظر اورمہمان نوازی سے لطف اٹھائیں گے۔
مزید پڑھیں :سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سامنے آگئی
