Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

جنوبی وزیرستان ، شرپسندوں کا حملہ، گرلز سکول دھماکے سے اڑا دیا

وانا (نیوزڈیسک)جنوبی وزیرستان میں واقع گرلز اسکول کو نا معلوم افرد نے دھماکے سے اڑا دیا۔ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا کے گاؤں ڈبکوٹ میں زیرتعمیر گرلز اکیڈمی کو رات کے اندھیرے میں شرپسندوں نے دھماکہ سے اڑادیا۔

ذرائع کے مطابق زیرتعمیر بلڈنگ کے دو کمروں کو نقصان پہنچا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گرلز اکیڈمی غیرسرکاری مقامی تنظیم کے تعاون سے تعمیر کی جارہی تھی جبکہ 20 مارچ کو گرلز اکیڈمی کا افتتاح کیا گیا تھا۔
خوشخبری ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان
غیرسرکاری تنظیم سربراہ کے مطابق کچھ نہیں معلوم یہ کس کی جانب سے اور کیوں کیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ۔

یہ بھی پڑھیں