Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

قیدیوں کو دال، لوبیا، چنا اور عید پر گوشت ملے گا: خیبرپختونخوا پریزن رولز میں ترامیم کردی گئیں

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا پریزن رولز 2018 میں ترامیم کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔محکمہ داخلہ کے پی نے پریزن رولز 2018 ترامیم کا اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق جیلوں میں قیدیوں کو صبح ناشتے میں چائے اورپراٹھا دیاجائےگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر قیدی متبادل کا تقاضا کرے تو چائےکی مقدار برابر متبادل فراہم کیا جائےگا، قیدیوں کو کھانے میں دال،گوشت،لوبیا،چنا، سبزی،گوشت پلاؤ اور حلوہ فراہم کیا جائےگا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عیدالفطرپرقیدیوں کوگائےکاگوشت اور عید الاضحیٰ پرمرغی کاگوشت کھلایاجائےگا۔
غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے، گدھے گھوڑے کھانے پر مجبور ہیں: برطانوی فلاحی تنظیم

یہ بھی پڑھیں