Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ون آن ون ملاقات

پشاور( اوصاف نیوز) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری نے وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی سے ون آن ون ملاقات کی جس میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور سہیل آفریدی نے جمعہ کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صوبے میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن کے قیام کی کوششوں پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مل بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے اجلاس کے اگلے روز اپیکس کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:نوجوان بھارتی اداکار نے خودکشی کر لی

یہ بھی پڑھیں