Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

نوجوان بھارتی اداکار نے خودکشی کر لی

ممبئی( اوصاف نیوز) نوجوان بھارتی اداکار سچن چندواڑے چل بسے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیٹ فلکس کی مشہور سیریز ‘جم تارا: سیزن 2’ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے نوجوان اداکار سچن چندواڑے نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ اس کی عمر صرف 25 سال تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سچن کو 24 اکتوبر کو مہاراشٹر کے شہر جلگاؤں میں اس کے اہل خانہ نے گھر میں خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا۔ انہوں نے اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ تاہم علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سچن کو بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا۔ اسی جذبے کے تحت انہوں نے ممبئی اور پھر مراٹھی فلم انڈسٹری میں کام کیا۔

نوجوان اداکار کی آنے والی فلم (اسوراون) تھی، اس پروجیکٹ کا اعلان انہوں نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

مزید پڑھیں‌:نئی ڈیوائسز نے سب مشہور فونز کو پیچھے چھوڑ دیا!

یہ بھی پڑھیں