Search
Close this search box.
هفته ,18 جولائی ,2026ء

عوام کوبڑا ریلیف دینے کیلئے گورنرپنجاب میدان میں آگئے

لاہور (نیوز ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیارہ ریلیف مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کر کے لوگوں کے لئے آسانی پیدا کریں، عوام کو زیادہ سے زیارہ ریلیف مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران مختلف محکموں میں عوام کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں، سرکاری محکموں میں پبلک سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

عافیہ صدیقی کی وطن واپسی ،حکومتی کوششیں تیز، حکمت عملی تیار،جانئے

یہ بھی پڑھیں