Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

بچوں کی موج مستیاں ختم،پنجاب بھر سکول کھل گئے،تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں

لاہور(نیوز ڈیسک)اسموگ میں کمی لاہور اور ملتان میں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئےبچوں کی موج مستی ختم ہوگئی، لاہور اور ملتان میں اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد محکمہ تحفظ ماحولیات نے دونوں ڈویژن میں تعلیمی ادارے آج سے کھول دیے ہیں، تمام اسکول 8 بجکر 45 منٹ پر کھلیں گے۔

پنجاب میں اسموگ کی شدت میں کمی آگئی، لاہور سمیت صوبے بھر میں موسمی تبدیلی کے باعث ایئر کوالٹی انڈیکس کم ہو گیا، صبح سویرے ملتان میں ایئرکوالٹی انڈیکس 329 اور لاہور میں 288 ریکارڈ کیا گیا۔اسموگ کی صورت حال بہتر ہونے پر لاہور اور ملتان میں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے، تعلیمی ادارے صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے جبکہ تمام طلبا و عملہ ماسک پہننے کے پابند ہوں گے تاہم غیر نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں بھی نرمی کردی گئی جبکہ فوڈ آؤٹ لیٹس اب رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔24 گھنٹے میں پنجاب میں اسموگ سے متاثرہ 60 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔

جہاز آج براستہ جی ٹی روڈ کراچی سے حیدرآباد روانہ ہوگا

یہ بھی پڑھیں